اسلام آباد(مدثر شبیر) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ قائد اعظم ہر مشکل میں سینہ سپر رہے اور انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ نہیں کیا اور نا ہی کسی پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کی 75ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو پیر کے روز ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان اتحاد اور نظم ضبط پر چل کر ہی ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر باہمی اتحاد قائم کرنے پر زور دیا۔سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت باہمی اتحاد قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو فروغ دے کر ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنما اصولوں پر عمل پیرہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی برسی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہم آپس میں اتحاد قائم کر کے قائد اعظم کے مشن کو مکمل کریں اور اس ملک کو ایک عظیم ملک بنائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments