اسلام آباد ( شیہان آکاش ) دفتر خارجہ سے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق قونصلر رسائی سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ہزار 8 کو طے کیے گئے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جولائی کو پاکستان اور بھارت میں قید بھارتی اور پاکستانیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔بھارتی حکومت اپنی جیلوں میں قید 417 پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کیں ،بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں سے 347 عام شہری جبکہ 74 ماہی گیر شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست پاکستان میں قائم بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیدیوں میں 266 ماہی گیر اور 42 عام شہری بھی شامل ہیں۔دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں اور انکی پاکستانی شہریت کی تصدیق ہوچکی ہے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے بعد پاکستان بھجوایا جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments