اسلام آباد : بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) انسداد منشیات فورس کی جانب سے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر موٹروے انٹرچینج ساہیانوالہ، فیصل آباد کے قریب کارروائی عمل میں لائی گئی۔جس میں دوران تلاشی ٹرک کے ڈرائیور کیبن کے اوپر بنے تاج سے 1200 گرام وزنی چرس کے 150 پیکٹ برآمد ہوئے۔

کارروائی کے دوران ٹرک سے مجموعی طور پر 180 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور کارروائی کے دوران ٹرک کے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔انسداد منشیات فورس کے مطابق ملزم بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کا اہم رکن ہے اور انے این ایف نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں