راولپنڈی : صادق آباد پولیس کی اہم کارروائی،02 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار.

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ صادق آباد پولیس کے مطابق اہم کارروائی کے دوران پولیس نے 02 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار کر لیا.. ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے 06 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں.. گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ابوذر اور عالم زیب کے نام سے ہوئی ہے..

تفتیش کے دوران انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں پشاور لے جا کر فروخت کرتے تھے،پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے ..ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں