ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان – کرپشن میں ملوث 3 افسران گرفتار

اسلام آباد ( راجہ محسن علی) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن ، بدعنوانی ، فراڈ ، مجرمانہ غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث 3 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں محمد غواث، سعد مدثر اور مصور عمران شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن پاکستان میں ملازم ہیں۔محمد غواث بطور ڈائریکٹر آئی ٹی، سعد مدثر چیف کمپیوٹر انجینئر اور مصور عمران بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 124 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان کی پروکیورمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے۔ملزمان نے ملی بگھت ، دھوکہ اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ارٹیک سسٹم نامی فرم کو 113 ملین کا کنٹریکٹ دیا۔مذکورہ فرم کا فائنینشل پروپوزل مجاز اتھارٹی سے منظور نہیں تھا۔ملزمان نے اے جی پی آر سے بل منظور کرانے کے پروکیورمنٹ کمیٹی کے جعلی منٹس بنائے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں