اسلام آباد (نادر کیانی)ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں 10 کاروائیوں کے دوران 721 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی ،جبکہ 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے دو پارسلز سے 2 اعشاریہ 7 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ سے آنے والے مسافر سے 668 گرام کوکین،لاہور ایئرپورٹ پر کارگو آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے گئے پارسل سے 5 اعشاریہ 5 کلو آئس ،کوئٹہ میں ملزم سے 588 کلو گرام چرس ،ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 4اعشاریہ4 4 کلو گرام چرس اور6 اعشاریہ27 کلو گرام افیون برآمد کر کے ایک سمگلر گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف نے سہراب گوٹھ کراچی کے قریب گاڑی سے 36 کلو چرس برآمد کر کے دو دو ملزمان گرفتار کر لیے،جبکہ الآصف سکوائر کراچی کے قریب دو ملزمان سے 10 کلو گرام افیون اور 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔اے این ایف نے بلوچستان میں جے سی پی پنجپائی میں دو کاروائیوں میں 1 کلو ویڈ اور3 اعشاریہ 3 کلو ہیروئن برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔احمد نگر فیصل آباد میں اے این ایف نے اسکول کے قریب ملزم سے 900 گرام افیون برآمد کر لی۔انسداد منشیات فورس نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز دیا ۔
Load/Hide Comments