راولپنڈی ( راجہ محسن علی) انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی،ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد اختر خان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ۔۔ حکام کے مطابق ملزم نے شہری کو امریکہ بھجوانے کے لیے 22 لاکھ روپے ہتھیائے اور امریکہ بھجوانے میں ناکام رہا جبکہ وصول کردہ رقم بھی واپس نہیں کی۔ حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments