اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں ، 8.8 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔

اسلام آباد (نادر کیانی)انسداد منشیات فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں 4 کاروائیوں کے دوران 8.8 کلو گرام منشیات برآمد، کر لی گئیں جبکہ 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے.اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 55 عدد آئس سےبھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔

لاہور ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 2 اعشاریہ 6 کلو گرام آئس اور 235 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔فیروز پور روڈ قصور پر ایک کارروائی کے دوران دو ملزمان سے 3 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

لاہور میں کارگو آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے اے این ایف نے 2 کلو گرام ہیروئن اور 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔انسداد منشیات فورس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں