فیصل آباد میں دوسری نئی اسٹروٹرف ہاکی گراونڈ کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد (مقصود احمد) فیصل آباد میں دوسری نئے اسٹروٹرف ہاکی گراونڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے گراؤنڈ کا افتتاح کیا.

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آ فیسر طارق نزیر، شاہد تنویر گل صدر ڈی ایچ اے بھی موجود تھے۔رانا مجاہد علی نے کہا کہ ہم ہاکی کو دوبارہ عروج پر لے کر جانے کے لیے عملی و سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔سکول ،کالج اور کلب لیول کی سطح پر ہاکی کے کھیل کو دوبارہ متحرک کریں گے تاکہ اس کھیل کو ا کھویا ہوا مقام مل سکے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اولمپیئن شفقت ملک اولمپیئن شیخ محمد عثمان ،اولمپین محمد خالد ،اولمپین عرفان محمود ،رانا خالد اقبال ،شہزاد احمد چشتی ،رانا ساجد،رانا عنصر اقبال ،خلیل شاہ،حمد شیفق، آ رمی،محمد شہباز پی اے ایف ،محمد کاشف گٹی،حاجی طارق ،حافظ محمد ریحان اور سابقہ انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر سردار پرویز اختر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں