اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں سے بھکاری گرفتار ،

اسلام آباد (آکاش احمد)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور میجسٹریٹس نے اپنے اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا.ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے چار بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا،اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے رورل سب ڈویژن کے علاقے ایکسپریس وے سے سات بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، ان بھکاریوں میں سے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا، واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں