سی پی او راولپنڈی کی زیر صدرات اہم اجلاس، تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.

راولپنڈی(آکاش احمد)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی زیر صدرات پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جرائم کی روکتھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا.اجلاس میں ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی، سی پی او راولپنڈی نے تمام تھانوں کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائز ہ لیا اورافسران کو ہدایات جاری کیں.سین خالد ہمدانی نےمنشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھی ہر تھانے کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا.سی پی اوسیدخالدہمدانی نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کی کارکردگی میں پہلے سے بہتری ہے، جسے مزید بہتر کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے جسے ہم سب نے ملکر مزید کم کرناہے، منشیا ت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز تسلی بخش ہے،تاہم ابھی بہت کا م باقی ہے،منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن پر شہریوں کی جانب سے اچھا فیڈ بیک موصول ہوا ہے،ہمار ا عزم ہے کہ راولپنڈی سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کیاجائے گا، تھانوں کی صفائی،شہریوں کو بہتر ماحول اورسروس ڈیلیوری کی فراہمی پر فوکس کریں.

منشیات کے خلاف02ہفتے کے دوران بڑے منشیات فروشوں سمیت345ملزمان کو گرفتار کیاگیا،ملزمان سے ساڑھے 07 کلوگرام سے زائد چرس اور1000لیٹر سے زائد شراب برآمد کی،ایس ایچ او صدر بیرونی جمال نواز کو منشیات فروشوں کے خلاف بہتر کارکردگی پر تعریفی سند اورانعام کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں