گیس چوری میں غیر ملکی موبائل فون کمپنی ملوث نکل آئی،کمپنی 2 سو فٹ چوڑی گیس پائپ لائن سے چوری کر رہی تھی.

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کی اطلاعات پر کارروائیاں جاری ہیں،اس دوران لاہور سے شکایت موصول ہونے پرسوئی ناردرن گیس غیر ملکی کمپنی پر چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ موبائل کمپنی 2 سو فٹ چوڑی گیس پائپ لائن کے زریعے گیس کی چوری کر رہی ہے۔ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنی کرک میں موبائل فون ٹاورکے جنریٹرز کو چوری شدہ گیس سے چلا رہی تھی اور گیس مین پائپ لائن سےبراہ راست چوری کی جارہی تھی۔

سوئی ناردرن حکام نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر، پائپ اور گیس چوری کے لیے استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے کر غیر ملکی موبائل کمپنی کے لیے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر (ایس این جی پی ایل ) عامر طفیل نے کا کہنا ہے حکومت پاکستان کے ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف 8 سو 13 مقدمات درج کروائے ہیں جبکہ سوا 3 لاکھ سے زائد وارداتیں بھی پکڑی گئیں ہیں جبکہ گیس چوری میں ملوث افراد سے اب تک تقریباً ڈھائی ارب روپے ریکور کیے جاچکے ہیں۔ سوئی ناردرن نے گزشتہ چار برسوں میں گیس خسارے پرقابو پانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں