اسلام آباد میں بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ،بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،مقامی تھانوں‌میں منتقل

اسلام آباد میں بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ،بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،مقامی تھانوں‌میں منتقل

اسلام آباد (نور فاطمہ) اسلام آباد انتظامیہ نے شہر اقتدار میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا.شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی اسسٹنٹ کمشنرز اور میجسٹریٹس نے اپنے اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا.اسلام آباد انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس نے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں سے پچیس (25 )پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا .

بھکاریوں کے خلاف آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر رورل نے سات بھکاریوں کو گلبرگ انٹرچینج ، پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اور بحریہ سیوک سنٹر کے علاقے سے گرفتار کیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے پانچ بھکاریوں کو آئی ایٹ مرکز سے گرفتار کیا.انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گیارہ بھکاریوں کو سٹی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا.

پیشہ ور بھکاری تھانے منتقل،کم عمر ایدھی سنٹر بھیج دیئے گئے
پیشہ ور بھکاری تھانے منتقل،کم عمر ایدھی سنٹر بھیج دیئے گئے

آپریشن کے نتیجے میں پکڑے گئے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے مقامی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیاہے. واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں