راولپنڈی (راجہ محسن علی) تھانہ صدر واہ کے علاقے میں خاتون پر تشدد کی شکایت کے واقعہ پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا تو پولیس متحرک ہو گئی.. سی پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا.جس پر صدر واہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے سابقہ شوہر ممتاز اور پڑوسی ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور استحصال قطعی برداشت نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن نیور اگین NEVER AGAIN کا مکمل نفاز ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments