اسلام آباد (راجہ محسن علی) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے پولیس ملازمین کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو اردل روم کے انعقاد کی ہدایت کردی۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اردل روم کا انعقاد کیا،جس میں پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس ملازمین نے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے مسائل رکھے،جس پر حل طلب مسائل کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش،بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں،ہم سب نے مل کر شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس ملازمین کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ بطور کمانڈر میرا فرض ہے کہ میں اپنی فورس کہ ہر طبقہ کے ملازمین کی ویلفئیر دیگر مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کروں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments