اسلام آباد (راجہ محسن علی) وفاقی پولیس کا ضلع بھرمیں کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیوں کے دورا ن دوپیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 11جرائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر لیا، تھا نہ کوہسار پولیس نے دو ملزمان محمد حارث اور مازن ظاہوین عنصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد پستول اور خنجر برآمد کرلیا۔ تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے تین ملزمان حکمت اللہ، مشتاق حسین اور اکمل شہزاد کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے دو پستول اور 560گرام چرس برآمد کرلی۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دو ملزمان داؤد خان اور با بر مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک 32بور ریوالور اور 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم عبدالغنی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کرلی۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے ملزم توقیر حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ پیشہ و ر بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی مہم کے دوران دو پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، آئی سی سی پی اونے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا “آئی سی ٹی “15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
Load/Hide Comments