چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی زیر صدارت ٹریفک سرکل انچارجز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ و ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس

راولپنڈی ( راجہ محسن علی ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈ کواٹر میں سرکل انچارجز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ،ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری اورحادثات کی روک تھام کےلئے لاءانفورسمنٹ کویقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا.ا جلاس میں ایس ٹی او راولپنڈی منیر احمد ہاشمی اور سرکل انچارجز سمیت برانچ انچارجزنے بھی شرکت کی۔سی ٹی او راولپنڈی نے تمام سرکل انچارجز کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اورتجاوزات کیخلاف کامیاب آپریشن پر انچارج سرکل چکری روڈ ریاض احمد کی تعریف کرتے ہوئے شاباش دی اور انعام کا اعلان کیا ۔سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے تمام سرکل انچارجز کو اپنے سرکل میں کالج، یونیورسٹیز،سرکاری و نجی اداروں میں لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی تفویض کیے ۔سی ٹی او راولپنڈی نے سموگ کنٹرول، ہیلمٹ اور ون وے کیخلاف ورزی کے حوالے سے تمام افسران و جوانوں کومزید سخت اقدامات کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پرانھوں نے بغیر نمبر پلیٹ ،لائن لین و سٹاپ لین کیخلاف ورزی ،تیز رفتاری، اور غفلت و لاپرواہی ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کیساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی و سموگ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں