سینکڑوں یتیم بچوں کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی سپورٹس لیگ کا اعلان ۔

اسلام آباد (راجہ محسن علی) سینکڑوں یتیم بچوں کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی سپورٹس لیگ کا اعلان کر دیا گیا۔شاہین سپورٹس لیگ 2.0 کاانعقاد9نومبر2023بروزجمعرات ایوب پارک اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونےجارہاہے۔ یتیم بچوں پرمشتمل دوسری سالانہ شاہین سپورٹس لیگ پاکستان کاواحداورسب سےبڑاسپورٹس ایوینٹ ہے جوصرف یتیم بچوں کیلئے منعقد کیاجارہاہے۔


اس سلسلے میں اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین سپرلیگ کےمیزبان و آرگنائیزر اورالخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے صدر رضوان احمد نےبتایاکہ 300 یتیم بچے کرکٹ سمیت مختلف گیمز میں براہِ راست جبکہ 500 یتیم بچے بلواسطہ شاہین سپرلیگ میں شامل ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت یتیم بچوں کو مین اسٹریم میں لانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ ہم نے اس ایونٹ میں ضلعی انتظامیہ، کمشنریٹ ، سپورٹس بورڈ کے اداروں کو مدعو کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں