اسلام آباد (آکاش احمد) انسداد منشیات فورس کی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں،26 نمبر چونگی کے قریب 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 31 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد،4 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار۔
انسداد منشیات فورس کے مطابق اے این ایف نے مسافر بس میں سوار خواتین کے زریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔دورانِ کاروائی لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی رہائشی 4 خواتین گرفتار کر لیں گئیں۔گرفتار 4خواتیں سے مجموعی طور پر 30 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
تیسری کاروائی میں چارسدہ کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 1کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments