سیالکوٹ (مہر علی)کرکٹ کی دنیا پر راج کرنے والے بوم بوم شاہد خان آفریدی نے سپرفکس نٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ میں بطور برانڈ ایمبسڈر معاہدے پر دستخط کر دیئے. چئیر مین سپر فکس نوید احمد خصو صی طور پر دبئی سے کراچی شاہد خان آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے.
نوید احمد نے شاہد خان آفریدی کو سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال کرکٹ لیگ کے حوالے سے بریفنگ دی ،شاہد خان آفریدی نے نوید احمد صاحب کی ٹیپ بال ایونٹ کی تعریف کی. سپر فکس چئمپئن شپ یکم دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگی اور یہ ایونٹ تین دن تک جاری رہے گا.
چیمپیئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گیں جس میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گیں. چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے شائد خان آفریدی کا بطور برانڈ ایمبسڈر کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ میں نے یو اے ای کے علاوہ پاکستان میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہمارےپاس ایک منظم ٹیم ہے جو سپر فکس کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے. نوید احمد نے کہا کہ داؤد بوچھ جو پورے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اسی طرح وہ سپرفکس انٹر نیشنل ٹیپ بال ایونٹ میں بھی متحرک ہیں اور پاکستان میں انھوں نے سپرفکس چئمپئن شپ کے لیے بہت کام کیا، نوید احمد نے مزید کہا کہ شاہد خان آفریدی کا بطور برانڈ ایمبسڈر دستخط کرنا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ ایونٹ تاریخ ساز ایونٹ ہو گا.
Load/Hide Comments