اسلام آباد (آکاش احمد)ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی بارہویں ریڈ بک جاری کر دی.ریڈبک کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کو مختلف مقدمات میں 156 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں.ریڈ بک کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کو 20, گجرانوالہ زون کو 71, فیصل آباد زون کو 12، ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں جبکہ اسلام آباد زون کو 34, کراچی زون کو 12, بلوچستان اور کے پی زون کو 2، 2 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے اورانتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments