موٹر وے پر خوفناک حادثہ ،2 افراد ہلاک ،پانچ زخمی

ممکناسلام آباد (عرفان مغل) موٹروے ایم ون رشکئی کے قریب نجی کمپنی کی کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک اور پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ تمام زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔جہاں دو افراد زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کوسٹر کے فرنٹ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ کوسٹر راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہی تھی ۔حکام کے مطابق کوسٹر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا مزید تفتیش جاری ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں