اے ایس نیچرل سٹون انڈر-13 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-13 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ زون سات وائٹس اور زون 6 وائٹس فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی(مدثر شبیر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد ہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون سات وائٹس اور زون چھ وائٹس اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-13 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ

آج صبح کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون سات وائٹس نے زون پانچ وائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ زون پانچ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے۔ عون محمد نے 12 رنز بنائے۔محمد حنین نے 4 رنز دیکر 3 جبکہ حسن صدیقی اور محمد احمد نے دو-دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات وائٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 86 رنز بنا لئے۔حسن صدیقی نے 32 اور مجید اللہ نے ناقابل شکست 26 رنز بنائے۔ محمد منیب نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

دوپہر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون سات بلوز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون سات بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔اجلال طارق نے 34 اور عبدل ہادی خان نے 14 رنز بنائے۔درین فراز اور محمد اوسید نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون چھ وائٹس نے 4.14 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ 109 رنز بنا لئے۔ عبداللہ جاوید نے 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 اور ایش ملک نے بھی ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بروز منگل 12 ستمبر کو زون چھ وائٹس اور زون سا ت وائٹس کے درمیان دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں