اسلام آباد : پولیس کی بڑی کاروائی، پبلک پارک میں فیملی لوٹنے والا گینگ گرفتار۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پبلک پارک میں فیملی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی واردا ت میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتار کر لیے ہیں.پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی، قیمتی مو بائل فون، جیولری اور کیمرے چھیننے کا انکشاف کیاہے.ملزمان سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقدی ،جیولری، کیمرے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے..

پولیس کے کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان میں اویس فرید اور سہیل احمد شامل ہیں۔ملزمان نے مو ٹر سائیکل پر آکر پارک میں اسلحہ کی نوک پر فیملی سے نقدی، جیولری ، مو بائل فون اور کیمرے چھین لیے تھے۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں