کروڑوں کا لالچ،قتل کر کے لاش مسخ کرنے والا قاتل پکڑا گیا،

اسلام آباد (راجہ محسن علی)تھانہ کراچی کمپنی کے سیکٹر جی نائن ٹو میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ۔مقتول شفیق الدین کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کرکے شناخت مسخ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان اشرف مسیح، شفاقت بی بی ،زوجہ اشرف مسیح،چنگیز مسیح اور یشسوا طارق عرف طوطی نے 07جون کو شفیق الدین کو گولیاں مار کرقتل کر کے شناخت مسخ کر دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان یشوا،چنگیز ،شفاقت رانی اس سے قبل ایچ آئی یو مارگلہ سرکل پہلے ہی گرفتار کر چکا ہے،جبکہ مرکزی ملزم اشرف مسیح فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اشرف مسیح کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کا استعمال کیا۔ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ڈی آئی جی سید علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں