راولپنڈی(آکاش احمد)راولپنڈی میں سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی اکیڈمی کاافتتاح کردیاگیا۔ اس موقع پر یوم دفاع کی مناسبت سے راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انڈر 16 اور اوپن کیٹگری میں ہاکی میچز بھی کھیلے گئے۔ انڈر 16 ہاکی میچ کمشنر الیون اور ڈی سی الیون کے مابین ہوا جوڈی سی الیون نے ایک گول سے جیت لیا جبکہ اوپن کیٹگری میں کمشنر الیون نے ڈی سی الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی اکیڈمی مدثر کنگفو ہنگار اینڈ جمناسٹک اکیڈمی کے بچوں اور بچیوں نے جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ کرکے تمام معزز مہمانوں سے خوب داد وصول کی اور چھوٹی جمناسٹ مہک شاہ نے اپنی پرفارمنس سے سب تماشائیوں کا دل جیت کر10 ہزارروپے نقد انعام وصول کیا۔ مہمان خصوصی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال یاسین ملک اورکمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ ،امیدوار پی پی 11،17 چوہدری انعام ظفر، ڈی اوسپورٹس شمس توحید عباسی، سردار نذیراحمد کشمیری ، صدام عباسی،سردار عرفان ودیگر کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے اورسپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی اکیڈمی کا افتتاح کیا۔یہ اکیڈمی انڈر 12 انڈر 14 انڈر 16 اور اوپن کیٹگریز کے لیے شروع کی گئی، جہاں بچوں کو ہفتے میں تین دن مفت ٹریننگ دی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments