اسلام آباد (آکاش احمد) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خٌاف گھیرا تنگ کر لیا. ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں چھاپہ مارا.ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل کی سربراہی میں ٹیم نے راولپنڈی میں واقع پراچہ ٹریڈر پر چھاپہ مار کارروائی کی.حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.
ملزمان بغیر لائسنس کے منی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے جنہیں راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان پراچہ، بلال کلیم، توصیف احمد، اور محمد نوید شامل ہیں.
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان سے 30 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی برآمد کر لئی گئی.گرفتار ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔