راولپنڈی : انگوری میں دو دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ریسکیو 1122

راولپنڈی : دو دوست گہرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

راولپنڈی (شیہان آکاش) ریسکیو 1122 کے مطابق انگوری روڈ پر پل کے نیچے دو دوست نہا رہے تھے کہ اس دوران نوجوان پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر نزدیکی ریسکیو موٹر بائیک ایمبولینس اور امدادی ٹیم کے ساتھ موقع پر روانہ کر دیئے گئے۔امدادی ٹیموں نے20 سے 25 منٹ کی کوششوں کے بعد دونوں دوستوں کی لاشوں کو نکال لیا۔ ریسکیوں 1122 نے دونوں لاشیں بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیں ہیں۔جابحق ہونے والے 16 سالہ سبحان اور سعد شبیر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں