Chairman CDA Meeting

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، وائلڈ لائف سفاری پارک اور پاکستان سٹریٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سردار محمد اویس) سی ڈی اے کا اسلام آباد میں وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ،فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔وائلڈ لائف سفاری پارک کو جنگل تھیم پر ڈویلپ کیا جائے گا۔ سفاری پارک میں ٹری ہاؤسسز، جانوروں کا قریب سے مشاہدہ کے انتظام سمیت ، جانوروں کا ریہبلیشن سینٹر بنائے جا ئیں گے۔وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کے لیے ٹیکینکل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ چئیر مین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ٹیکینکل ٹیم وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کے تکینکی اورمالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ ملکی اور بین الااقوامی سطح پر بنائے گئے سفاری پارکس کے تجربات سے استفادہ کیا جاۓ۔اجلاس میں پاکستان سٹریٹ بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے کوزین کے آؤٹ لیٹس بنائے جائیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ دونوں منصوبوں پر تفصیلی ورکننگ کے بعد آئندہ مالی سال میں کام شروع کیا جائے گا۔

پاکستان سٹریٹ اور وائلڈ
لائف سفاری پارک کے حوالے سے اجلاس

اپنا تبصرہ بھیجیں