اسلام آباد (آکاش احمد)وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک کی مصنوعات استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں گئیں ہیں.ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے اپنے علاقوں کے فائیو سٹار ہوٹلوں کا دورہ کیا.
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پاک ای پی اے کی مشترکہ معائنہ ٹیم کے ساتھ مل کر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے آس پاس کام کرنے والے فائیو سٹار ہوٹلوں کا معائنہ کیا تاکہ سنگل یوز پلاسٹک کے نفاذ کے لیے ریگولیشنز 2023 ٹیم نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سنگل یوز پولی تھین پیکیجنگ میں لپٹے ہوئے ٹن پیک، جوس اور سافٹ ڈرنک کے بنڈل ضبط کیے اور ساتھ ہی مذکورہ ہوٹلوں کی انتظامیہ کو تعمیل کا نوٹس بھی دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ہوٹل مالکان کو آئندہ سختی سے تعمیل کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں.