قومی ایئرلائن میں مالی بحران کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کا معاملہ،حکومت پاکستان نے تردید کر دی

اسلام آباد (عرفان مغل) فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ایک حصے میں حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو مالی معاونت فراہم نہ کرنے کی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں۔ حکومت پاکستان نے ماضی میں بھی قومی ایئرلائن کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ وزارت خزانہ اور وزارت ہوا بازی پی آئی اے کی آپریشنل ضروریات کے لیے درکار مالیاتی انتظامات میں مکمل مدد کر رہے ہیں۔ پی آئی اے نے حال ہی میں حکومت پاکستان کی طرف سے ایئر لائن کو فراہم کردہ GoP گارنٹی کی حد کے تحت مالیاتی اداروں سے تازہ کریڈٹ سہولیات پر بات چیت کی ہے۔ یہ کریڈٹ سہولیات پی آئی اے کو کسی بھی واجب الادا رقوم کی ادائیگی اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام جاری رکھنے میں مدد کریں گی۔کچھ نجی ٹی وی چینلز پر خبر نشر کی گئی تھی کہ پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور دو دن میں فنڈز نا ملنے پر فلاءت آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔۔ میڈیا میں زرائع سے نشر کی گئی خبر میں بتایا گیا کہ اندرون وبیرون ملک جانے والی 30 سے زائد پروازیں معطل ہونے اور رقم فوری طور پر نہ ملنے کی صورت میں 15 طیارےگراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ جس پر حکومت پاکستان نے ان خبروں‌کو غلط قرار دیتے ہوئے کہ کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں