عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی،موٹروے پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن ،کروڑوں روپے کا جرمانہ بھی

اسلام آباد (نور فاطمہ)موٹروے پولیس کے مطابق عید الالضٰحی کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں سے واپسی پر آنے والے مسافروں اور گھروں کو لوٹنے واے مسافروں سے ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار کی شکایتوں پر موٹروے پولیس نے ا زائد کرایا لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا.

انسپکٹر جنرل موٹروے اینڈ ہائی پولیس سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ موٹرے پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے 49 لاکھ روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو موقع پر واپس دلوایا گی ہے۔

آئی جی سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ملک بھر میں پور کارروائی کی گئی۔ اس دوران 3 ہزار 943 پبلک سروس گاڑیوں کو زائد کرایہ وصول کرنے پر جرمانے کئے گئے جبکہ اوور لوڈنگ کرنے پر 15 ہزار 272 پبلک سروس گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔ آئی جی موٹروے کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کو 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے جرما نے عائدکئے گئے۔

آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنا نا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شا مل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں